• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم، پاکستان فتح کے دہانے پر پہنچ گیا

May 10, 2021

ہرارے (نمائندہ خصوصی)زمبابوے کی ٹیم نے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر220 رنز بنالیے ہیں۔ اننگز کی شکست سے بچنے کے زمبابوے کو158 رنز کی ضرورت ہے۔

فالو آن کا شکار ہونے کے بعد زمبابوے کی ٹیم نے دوسری اننگز شروع کی تو انکا آغاز اچھانہ رہا اور اوپننگے بلے باز موساکانڈا آٹھ رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔مساکنڈا کے بعد کسوزا بھی 22 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔تیسری وکٹ کے لیے کپتان برینڈن ٹیلر اور چکباوا نے بہترین پارٹنرشپ قائم کی اور وکٹوں کے چاروں طرف شاٹس کھیل کر سکور کو آگے بڑھایا۔کپتان برینڈن ٹیلر 49 کے سکور پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔دن کے اختتام پر جونگوے 31اور مزربانی بغیر کوئی رنز بنائے کریز پر موجود تھے۔

چکباوا 80 رنز بناکر نعمان عل کی گیند پر آؤٹ ہوئے انہوں نے اپنی اننگز میں 13چوکے اور دو چھکے لگائے۔ملٹن شمبا16،ٹریپانو اور کایا صفر صفر رنز پر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سےدوسری اننگز میں نعمان علی نے پانچ جبکہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نےتین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کے 510 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں زمبابوے کے چھ کھلاڑی دوہرے ہندسے میں داخل بھی نہ ہو پائے ،زمبابوے کی پہلی وکٹ صفر ، دوسری 23،تیسری 40، چوتھی 47،پانچویں 53اور چھٹی 68کے اسکور پر گری ۔ساتویں وکٹ 77،آٹھویں 108، نویں 110جبکہ دسویں 132کے اسکور پر گری ۔پاکستان کے 510 رنز کے جواب میں زمبابوے کی جانب سے کیون کسوزا اور تریسائی نے میدان میں اتر کر بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آنے والے تریسائی موساکانڈا بغیر کوئی سکور بنائے تابش خان کی گیند کا نشانہ بنے اورصرف ایک رنز کے مجموعے پر پولین لوٹ گئے ۔ان کے ساتھ میدان میں اترنے والے کیون کسوزا صرف 4 سکور بنانے میں کامیاب ہوئے ، وہ حسن علی کی گیند پر دفاع کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ بیٹ سے ایج نکلنے سے گیند وکٹوں میں جا لگی اور 23 رنز کے مجموعے پر بولڈ ہو گئے ۔ حسن علی کے بعد اگلی وکٹ پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی اور انہوں نے برینڈن ٹیلر کو 9 رنز پر پولین پہنچا دیا ، برینڈن شاہین شاہ آفریدی کی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں پیچھے کیچ دے بیٹھے اور 40رنز کے مجموعے پر آوٹ ہو گئے ۔رجیس چاکابوا بھی کچھ دیر کیلئے وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب ہوئے لیکن حسن علی کے ہاتھ میں گیند آئی تو انہوں نے رجیس کا کھاتہ بھی 33 رنز پر بند کر دیا ۔ ملٹن شومبا 2 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے جبکہ ان کے بعد آنے والے ٹینڈائی محض ایک سکور بنانے کے بعد حسن علی کا شکار بنے ۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دوسرے روز کے کھیل کے اختتام سے کچھ دیر قبل 510 رنز پر اننگ ڈکلیئر کر دی جس میں سب سے بڑاکردار عابد علی کا رہا جو کہ ڈبل سینچری بنا کر ناقابل شکست رہے ، انہوں نے 407 گیندوں پر 29 چوکوں کی مدد سے 215 رنز کی اننگ کھیلی ۔ ان کے علاوہ اظہر علی نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 126 رنز کے ساتھ دوسرے ٹاپ سکورر رہے ۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بیڈ لک رہی اور وہ صرف دو سکور بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے لیکن سب سے زیادہ بیڈ لک نعمان علی کی رہی جو کہ کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سینچری بناتے بناتے رہ گئے اور 97 رنز پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔ نعمان علی نے آٹھویں نمبر پر آ کر عابد علی کا بھر پور ساتھ دیا اور ان کی ڈبل سینچری مکمل کروائی اور ساتھ ہی بہترین انداز میں بیٹنگ جاری کرتے ہوئے 97 رنز کی یادگار اننگ کھیل کر قومی ٹیم کی پوزیشن کو مزید مضبوط بنا دیا ۔