• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حسن علی کی کیریئر کی بہترین باؤلنگ ، 27رنز کے عوض 5کھلاڑی آؤٹ کئے

May 10, 2021

ہرارے ( ویب ڈیسک ) ہرارے ٹیسٹ کے دوران حسن علی کی کیرئیر بیسٹ باؤلنگ نے زمبابوے ٹیم کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور ساری ٹیم 132کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئی ۔
حسن علی نے اوپنر کیون کیسوا کو چار رنز پر پویلین کی راہ دکھائی ، ٹاپ آرڈر ریگس چکیبوا بھی حسن کی گیند پر عابد علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔
حسن علی نے ٹینڈئی کریسورو کو ایک رن تک محدود کیا جبکہ لیوک جونگوے حسن علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ۔رائے کیا بھی حسن علی کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔
حسن علی نے 13اوورز پھینکے جن میں سے 4میڈ ان تھے ، انہوں نے 2.07کی اوسط سے 27رنز دیے اور پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔
حسن علی نے کوئی نوبال یا وائیڈ بال نہیں پھینکی ۔