• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی باؤلرز نے تاریخ رقم کردی

May 11, 2021

ہرارے(نمائندہ خصوصی)زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستانی باؤلرز نے پانچ پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے انوکھا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی 100سالہ تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ بائیں ہاتھ کے دو باؤلرز نے پوری ٹیم کو آؤٹ کرتے ہوئے پانچ پانچ وکٹیں حاصل کی ہوں۔نعمان علی نے گزشتہ روز اپنی پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے آج (سوموار کو)آخری کھلاڑی کو آؤٹ کرکے اپنی پانچ وکٹیں مکمل کیں۔

واضح رہے کہ اسی ٹیسٹ میچ کے دوران حسن علی نے بھی پہلی اننگز میں پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔