• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بڑی خوشخبری مل گئی

May 11, 2021

ہرارے(نمائندہ خصوصی)عید سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی طیارہ زمبابوے روانہ کردیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی اب عید کی خوشیاں اپنے گھر والوں کیساتھ منائیں گے۔کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کے لیے قومی ائیر لائن کا خصوصی طیارہ زمبابوے روانہ کیا گیا ہے۔ خصوصی طیارہ پی کے 6721لاہور سے ہرارے روانہ ہوا۔ پی آئی اے کا خصوصی بوئنگ 777 طیارہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو لیکر بدھ کو لاہور پہنچے گا۔خصوصی طیارے سے 29 رکنی پاکستانی سکواڈ پاکستان پہنچے گا۔ کرکٹ ٹیم کو واپسی پر پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ کرکٹ ٹیم کو 7 سے 10 دن تک اپنے گھروں پر قرنطینہ بھی لازمی کرنا ہوگا۔