ڈیرہ اسماعیل خان پولیس
پریس ریلیز مورخہ 10-05-2021
موٹرسائیکل چور آئے روز ڈیرہ پولیس کی گرفت میں آنے لگے،کینٹ پولیس کے بعد صدر پولیس نے بین الاضلاعی موٹر سائیکل چوروں کا گروہ دھرلیا،09ملزمان گرفتار،ملزمان سے 12 مسروقہ موٹر سائیکل اور ایک فریم برآمد،
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر حسین غلام اور ایس ایچ او صدر عطاءاللہ خان کی جدید سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر مشترکہ کاروائی بین الاضلاعی چوروں کا ایک گروہ جو کہ ڈیرہ شہر بازار مارکیٹوں اور مختلف شاہراہوں سے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا کو ٹریس کرکے 09ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 12عدد چوری شدہ موٹر سائیکل اور ایک عدد ٹیمپرنگ کے لیے استعمال کیا جانے والا موٹر سائیکل کا ایک فریم برآمد کر لیا گیا ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ڈی ایس پی صدر حسین غلام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے عمل سے ہمیں مزید شواہدب ملے ہیں جن سے ہم بہتر انداز میں ملزمان تک بآسانی پہنچ سکتے ہیں اور مزید برآمدگی اور گرفتاریوں کی توقع کی جا سکتی ہے۔
موٹرسائیکل چور آئے روز ڈیرہ پولیس کی گرفت میں آنے لگے،
