عمران خان خیبر ختونخواں سے
تفصیلات کے مطابق پولیس سیکرٹریٹ چارسدہ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں ڈی آئی جی مردان یاسین فاروق خان ، ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان ، ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان ،ڈی ایس پی ہیڈ کوآرٹرز شہنشاہ گوہر خان ، پولیس آفسران ، شہداءپولیس کے لواحقین، سماجی کارکنان، صحافیوں اور دیگر پولیس اہلکاروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی مردان نے چارسدہ کے 90پولیس شہداءکے لواحقین میں عید پیکجز تقسیم کئے ۔ڈی آئی جی مردان یاسین فاروق کا کہنا تھا کہ شہداءکے خاندان پولیس فورس کا حصہ ہے ہمیں اپنے شہداءپر فخر ہے ۔ہمارے شہداءکی قربانیوں کی بدولت آج چارسدہ اور خیبر پختونخوا میں امن کا فضا قائم ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس شہداءکی قربانیاں لازوال ہیں ۔عید کے موقع پر شہداءفیملیزکی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا فرض ہے۔ڈی آئی جی مردان یاسین فاروق کا مزید کہنا تھا کہ شہداءکے خاندان خود کو کبھی اکیلانہ سمجھیں۔
چارسدہ۔ڈی ائی جی مردان ریجن یاسین فاروق کا ضلع چارسدہ کا دورہ ۔شہدائے پولیس کے لواحقین میں عید پیکجز تقسیم۔
