• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیب کا شہباز شریف کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

May 11, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی) قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کی ضمانت کے خلاف سپریم کور ٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی اے آروا ئے کے مطابق نیب لاہور کی پراسیکیوشن ٹیم نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے لئے تیار ی شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور کی تھی