چارسدہ (عمران خان) سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی۔ اپنے گھر سے لاکھوں روپے کا سونا اور نقدی چوری کرکے فرار ہونے والے ملزم گرفتار۔ملزم کے قبضہ سے 60 ہزار روپے اور ایک موٹرسائیکل برامد۔ مزید تفتیش جاری۔*
تفصیلات کے مطابق نیک محمد ولد وزیر محمد سکنہ مہوڈھیرے رجڑ نے تھانہ سٹی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ہم سب ماموں زاد کی فوتگی کے سلسلے میں گھر سے چلے گئے تھے کہ اس دوران میرے بیٹے لیاقت ولد نیک محمد نے گھر کے صندوق سے 5 تولہ سونا اور ایک لاکھ 80 ہزار روپے چوری کرکے فرار ہوئے ہیں۔ ملزم کے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کی جاری کردہ ٹاسک پر ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی نورحیدر خان نے کامیاب کاروائی کرتے ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ سونا کو سونا بیچنے اور ان سے ایک موٹرسائیکل خریدا ہوا ہے جبکہ 60 ہزار نقدی بچت ہے اور موٹر سائیکل جوکہ پولیس نے برامد کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی
