نیویارک (نمائندہ خصوصی ) نیو یارک میں او آئی سی کے رکن ممالک کے سفیروں کا ہنگامی اجلاس ہوا ، اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کی گئی ۔
او آئی سی کی جانب سے فلسطین کاز کے لئے مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا ، اجلاس میں عالمی برادری سے فلسطینی عوام کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا جبکہ ترکی ، سعودی عرب کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کی تجویز منظور کی گئی ۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے بھی اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر بربریت کی مذمت کی ۔ا جلاس میں مشترکہ بیان جاری کرنے کی تجویز متفقہ طور پر منظور کی گئی ۔