• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکی صدر ایک بار پھر ظالموں کیساتھ کھڑے ہو گئے ، حماس کے اسرائیل پر حملوں کی مذمت کردی

May 16, 2021

واشنگٹن (نماندہ خصوصی) امریکی صدر جوبائیڈن ایک بار پھر مظلوموں کی بجائے ظالموں کے ساتھ کھڑے ہو گئے ، اسرائیل کے فلسطین میں بربریت پر مذمت کرنے کی بجائے الٹا اسرائیل سے حماس کے حملوں کی مذمت کر ڈالی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ امریکی صدر کا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے رابطہ ہوا، جس میں جوبائیڈن نے اسرائیل کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے حماس کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کی مذمت کی اور اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

امریکی صدر نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ بھی ٹیلیفونک گفتگو کی مگر یہاں اسرائیلی بربریت کے خلاف ایک لفظ نہیں کہا ، نہ شہادتوں پر غم و رنج کا اظہار کیا نہ ہی مساجد ، پناہ گزین کیمپوں ، نیوز ایجنسی کے دفتر پر بمباری پر افسوس کا اظہار کیا۔ امریکی صدر نے یروشلم کے تمام مذاہب کے لئے پر امن بقائے باہمی کی مشترکہ خواہش پر تبادلہ خیال کیا۔