• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حکومت نے عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد تفریحی مقامات کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

May 17, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وبا کے پیشِ نظر ملک بھرکے سیاحتی مقامات کو تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی او سی کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عید کی تعطیلات کے بعد دفاتر آج سے 50 فیصد حاضری کی شرط کے ساتھ کھل گئے ہیں اور ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہو چکی ہے جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں گنجائش سے 50 فیصد کم مسافروں کی شرط لازمی ہو گی۔اس کے علاوہ 70 فیصد مسافروں کو بٹھانے کی شرط کے ساتھ ٹرینیں بھی چلیں گی ،ملک بھر کے بازار آج سے رات 8 بجے تک کھلے رکھے جاسکیں گے جب کہ ریسٹورینٹس بدستور ڈائن اِن کے لیے بند رہیں گے، صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔