لاہور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جھوٹ بولا جا رہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نہیں ڈالا،اس حکومت کو عوام کی فکر نہیں ، یہ صرف انتقام میں لگی ہوئی ہے ، جہانگیر ترین کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں اختلاف لانگ مارچ اور استعفوںکے معاملے پر اختلاف ہوا تھا ، پی ڈی ایم کے آئندہ اجلاس میں حکمت عملی طے کی جائے گی ،اس حکومت کے پاس انتقام کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں ،ان سے عوام کی جان چھڑانے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں،اس حکومت کو فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں سے کوئی سروکار نہیں ۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ حکومت نے قومی اسمبلی کا آج کا اجلاس مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کیلئے نہیں بلکہ شہباز شریف کا نام ایس ای ایل میں ڈالنے کیلئے بلایا گیا ہے ۔