• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تحریک آزادی کشمیرکومنطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ہربین الاقوامی فورم پربھرپوراقدامات کریں گے۔

May 17, 2021

میرپور( عارف چودھری )تحریک آزادی کشمیرکومنطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ہربین الاقوامی فورم پربھرپوراقدامات کریں گے۔ کشمیرسیمینارز،ریلیوں کے ذریعے بیرون ممالک کشمیرایشوکواس کے حقیقی تناظرمیں اجاگرکریں گے۔ دہشت گرد بھارت کااصل روپ مہذب دنیاکودکھادیں گے تاکہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مہذب اقوام بھارت کاگھناؤناچہرہ دیکھ سکیں۔مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کامیابیوں سے ہمکنار ہوکررہے گی۔ کشمیریوں کوزیرتسلط رکھنے کابھارتی منصوبہ ناکام ہوگا۔ کشمیری عوام جلد بھارتی غلامی سے نجات حاصل کرلیں گے۔ ان خیالات کااظہار آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے یہاں تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں تارکین وطن کے وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ سابق ڈائریکٹراطلاعات محمدرشید چوہدری، تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے جنرل سیکرٹری محمداعظم خان،کنٹری کوآرڈینیٹر راجہ ساجداور ڈاکٹرعدنان مرغوب بھی اس موقع پرموجود تھے۔ سابق وزیراعظم بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام ہمارے وجود کاحصہ ہیں انھیں بھارتی غلامی سے آزادی دلوانے کے لیے ہرفورم پربھرپورجدوجہد کریں گے۔ برطانیہ اور دیگرممالک میں کشمیر سیمینارز منعقد کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ تارکین وطن نے تحریک آزادی کے حوالے سے جوکاوشیں کیں وہ قابل قدرہیں۔ تارکین وطن اپنی ان کاوشوں کوجاری رکھیں۔ تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے اس موقع پرکشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے برطانیہ اور یورپی ممالک میں تحریک آزادی کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیااور کہاکہ برطانیہ اور یورپی ممالک میں مقیم تارکین وطن مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوز مظالم پربھارتی حکمرانوں کی شدیدمذمت کرتے ہیں اور مقبوضہ کشمیرکے عوام کویقین دلاتے ہیں کہ انھیں جدوجہد آزادی میں تنہائی کااحساس نہیں ہونے دیں گے۔ راجہ نجابت حسین نے کہاکہ برطانوی ممبران پارلیمنٹ کوبھارتی مظالم اور انسانیت کے قتل عام پربریفنگ دی گئی۔ برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ اپنابھرپورکرداراداکریں گے۔