اسلام آباد(سہیل انجم ملک) اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ میں قائم الجزیرہ اور انٹرنیشنل نیوز ایجنسی اے پی سمیت دیگر میڈیا ہاؤسز پر میزائل حملوں اورعمارت کو تباہ کرنے کیخلاف نیشنل پریس کلب کی جانب سے یوم سیاہ منایا گیا، اس موقع پر این پی سی میں سیاہ پرچم لہرائے گئے اور فلسطین کے حق اور اسرائیل کیخلاف زبردست نعرے بازی کی گئی، اس موقع پر خطاب کرنے ہوئے پاکستان کے نامور صحافی اور اینکر حامد میر نے کہا کہ اب ہمیں زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عملی اقدامات اٹھانا ہونگے، پوری امت مسلمہ کو اسرائیل کیساتھ اپنے سفارت تعلقات منقطح کرنا چاہیئں اور اسکی ابتداء ترکی کو کرنا چاہیئے کیونکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والا وہ سب سے پہلا اسلامی ملک ہے، الجلاہ ٹاور میں صرف الجزیرہ اور اے پی کے ہی دفاتر نہیں تھے بلکہ انکے علاوہ بھی تقریبأ ساتھ کے قریب میڈیا ہاؤسز اور پروڈکشن ہاؤسز تھے جنہیں پلک جھپکتے ہی اسرائیلی فورسز نے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا، پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ نے کہا کہ اسرائیلی بربریت کو دنیا کے سامنے عیاں کرنے کیلئے پاکستانی صحافیوں کو غزہ جاکر اصل حقائق دنیا تک پہنچانے چاہیئں