• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جہانگیر ترین کا گروپ کے قیام کا اعلان، وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے کیا ہدایت کی گئی ہے ؟ نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کر دیا

May 19, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)گزشتہ روزسیاست میں کھلبلی اس وقت مچی جب جہانگیر ترین کی جانب سے ہم خیال اراکین پر مشتمل گروپ کے قیام کا اعلان سامنے آیا جس نے تحریک انصاف کو بھی ہلاکر رکھ دیا تاہم اب ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی 24 نیوزکی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس نے جہانگیر ترین کی جانب پارلیمانی لیڈرز کی قومی اور صوبائی اسمبلی میں تعیناتی کے حوالے سے رپورٹ طلب کی ہے ، وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے جہانگیر ترین کے پارلیمانی لیڈرز تعینات کرنے کے اعلان پر سوال اٹھایا گیا ہے کہ انہیں یہ اختیار کس نے دیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے عماملے پر تفصیلی رپورٹ بھی مانگی گئی ہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے ہم خیال گروپ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنما?ں اور اراکین اسمبلی کے اعزاز میں اعشائیے کے دوران جہانگیر ترین گروپ کے قیام کا اعلان کردیا گیا۔

جہانگیر ترین گروپ نے فوری طور پر قومی اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرز بھی مقرر کردیے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے رکن نذیر چوہان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ہے جب کہ سعید اکبر نوانی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔ہم نیوز کے مطابق نذیر چوہان نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ نے تین رکنی مذاکراتی کمیٹی بھی قائم کردی ہے جس کے اراکین میں راجہ ریاض، نعمان لنگڑیال اور وہ خود شامل ہیں۔