• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال کے ہمراہ شیخوپورہ میں قائم کورونا ویکسینیشن سنٹرز کا دورہ کیا

May 19, 2021

شیخوپورہ (عرفان خان درانی ) ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ کورونا ویکسینیشن سنٹر میں عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی غفلت نہ بھرتی جائے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ کو ہدایت کی کہ کورونا ویکسینیشن سنٹرز کا باقاعدگی کے ساتھ دورہ کریں اور عوام کے لیے بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنا یا جائے ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ویکسینیشن کورونا سے بچاﺅ کا اہم ذریعہ ہے لیکن ویکسینیشن ماسک کے استعمال سماجی فاصلے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کا متبادل نہیں ہو سکتی ڈپٹی کمشنر نے کورونا ویکسینیشن سنٹر میں بزرگ شہریوں سے سنٹر میں ملنے والی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا