• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اندرون شہر شراب سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار،28 بوتل شراب برآمد

May 19, 2021

پشاور (عمران خان ) کیپٹل سٹی پولیس نے اندرون شہر کے مختلف علاقوں کو شراب سپلائی کرنے والے گروہ کا سراغ لگا لیا، گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران گروہ سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، دونوں ملزمان کا تعلق شیخ آباد سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مخصوص گاہک کو شراب سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 28 بوتل شراب اور سپلائی میں استعمال ہونے والے دو عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ گلبہار پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اندرون شہر سمیت گلبہار کے رہائشی علاقہ میں مخصوص گاہک کو شراب سپلائی کرنے والے ملزمان کسی بھی وقت سپلائی کی کوشش کریں گے جس پر ایس ایچ او تھانہ گلبہارسرتاج خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ لاہوری چوک ناکہ بندی پر دو موٹر سائیکل سوار ملزمان آصف اور محمد اسلم کو روک کر تلاشی لینے پر ان کے قبضہ سے شراب کی بوتلیں برآمد کیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اندرون شہر سمیت دیگر مختلف علاقوں میں مخصوص گاہک کو شراب سپلائی کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے ڈھیرے سے مجموعی طور پر مزید 28 بوتل شراب برآمد کر لی گئیں ہیں، اسی طرح پولیس نے دونوں ملزمان کے قبضہ سے شراب سپلائی میں استعمال ہونے والے دو عدد موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں جن سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے