ٹرینٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک پولیس افسر اپنے گھر میں میتھ بناتے ہوئے پکڑا گیا۔
مون ماؤتھ کاؤنٹی کے پراسیکیوٹر آفس کے مطابق ایک کال موصول ہونے کے بعد ہیزمیٹ سوٹ پہن کر پولیس کی ٹیموں نے پولیس آفیسر کرسٹوفر والز کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں اس نے میتھ لیب بنا رکھی تھی۔
پولیس کی ٹیم نے آفیسر کرسٹوفر والز کے گھر سے میتھ بنانے کی لیبارٹری، آلات اور نسخے برآمد کیے ہیں۔ ان نسخوں میں میتھ کے علاوہ دھماکہ خیز مواد اور زہر بنانے کی ترکیبیں بھی شامل ہیں۔
حکام نے اس کے علاوہ گھر سے ایک ایسی الماری بھی برآمد کی ہے جو اسلحے سے بھری ہوئی تھی۔ اس میں دو بڑی بندوقیں، چار شارٹ گنز، گولیوں کے آٹھ میگزین شامل ہیں۔
پولیس حکام نے 50 سالہ کرسٹوفر والز کو معطل کرکے جیل میں بند کردیا ہے۔ وہ گزشتہ 19 برس سے پولیس آفیسر کے طور پر کام کر رہے تھے۔
امریکی پولیس افسر گھر میں انتہائی خطرناک چیز تیار کرتے ہوئے پکڑا گیا
