کینبرا(نمائندہ خصوصی)انٹرنیشنل میڈیا کی جانب سے چار آسڑیلوی باؤلرز پر بال ٹمپرنگ کے الزامات پر کھلاڑیوں کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
میڈیا کی جانب سے الزامات عائد کئیے گئے تھے کہ 2018 میں جنوبی افریقہ میں بال ٹمپرنگ کے واقعہ سے آسڑیلیا کے چاروں باؤلرز پیٹ کمنز، مچل سٹارک، جوچ ہیزل ووڈ اور ناتھن لائن آگاہ تھے مگر اسکے باوجود انہوں نے باؤلنگ جاری رکھی۔میڈیا کے الزامات پر چاروں کھلاڑیوں کی جانب سے مشترکہ جواب جاری کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان الزامات کا ہم پہلےبھی متعدد بار جواب دے چکے ہیں مگر ایک بار پھر وضاحت کرتے ہیں کہ ہم کو اس بارے معلوم نہیں تھاکہ کھیل کے دوران کسی چیز سے گیند کی حالت کو بدلا جارہا ہے،فیلڈ پر موجود ایمپائرز نے سکرین پر تصاویر دیکھنے کے بعد گیند کو چیک کیا اور اسے نہیں بدلا بلکہ کھیل کو جاری رکھا۔جو بھی ہوا وہ غلط تھا اور دوبارہ نہیں ہونا چاہیے،ہم نے اس واقعہ سے کافی کچھ سیکھا ہے اور ہمارے رویے میں بہتری آئی ہے۔اب ان افواہوں کو دم توڑ دینا چاہیے اس واقعہ کا کافی وقت گزرچکا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کی جانب سے بال ٹمپرنگ کے الزامات آسڑیلوی باؤلرز سیخ پا ہوگئے، سخت ردعمل سامنے آگیا
