• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلعی انتظامیہ کا پشاور بھر میں گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی اور کورونا ضابطہ اخلاق/SOPs کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن

May 19, 2021

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ضلعی انتظامیہ کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے اور اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق نے اندرون شہر بازاروں کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عادل ایوب نے پشتخرہ اور باڑہ روڈ پر سکولوں اور بازاروں کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر عبید ڈوگر نے جی ٹی روڈ اور رنگ روڈ پر دکانوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد اظہر خان نے چمکنی کے علاقے میں سکولوں اور بازاروں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد نے اندرون شہر بازاروں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان نے فقیر آباد کے علاقے میں بازاروں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اعزاز احمد نے کوہاٹ روڈ پر بازاروں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے حیات آباد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انور اکبر خان نے چارسدہ روڈاور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق آفریدی نے صدر کے بازاروں میں دکانوں کا معائنہ کیا جبکہ دیگر انتظامی افسران نے اپنے علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔ کارروائیوں کے دوران چمکنی کے علاقے میں پابندی کے باوجود طلباء کو سکول بلانے پر حرا ہائی سکول کو سیل کرتے ہوئے پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیاجبکہ جی ٹی روڈ، کوہاٹ روڈ اور دیگر علاقوں سے کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 26 افراد کو گرفتار کیا گیا اور گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر مختلف علاقوں سے 18 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاورکیپٹن (ر) خالد محمو د کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں انتظامی افسران بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی کریک ڈاؤن جاری ہے اور صوبائی حکومت کے احکامات پر کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد پر ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔ انھوں نے تاجر برادری اور عوام سے اپیل کی کہ بازاروں میں رش نہ بنائیں اور حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔