ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس نمائندہ نیوز ٹائم
صدر پولیس کی منشیات و اسلحہ کی روک تھام کے حوالے سے کاروائی مشکوک شخص سے 05 کلو گرام چرس برآمد،دوسری کارروائی میں ایک پسٹل،بندوق بارہ بور اور کارتوس برآمد،ملزمان گرفتار مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل حسین غلام کی قیادت میں ایس ایچ او صدر عطاءاللہ خان اور ASI ضمیر حسین ہمراہ پولیس پارٹی نے بدوران ناکہ بندی ایک مشکوک شخص سے پانچ عدد پیکٹ جو کہ زرد رنگ کی ٹیپ میں لپٹے ہوئے تھے منجملہ وزن کرنے پر 5000 گرام چرس برآمد کرلی،اسی طرح دوسری کاروائی میں 01 تیس بور پسٹل، بندوق بارہ بور معہ 35 عدد کارتوس برآمد کر لیے ۔ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا گیا اور اس کے خلاف مقدمات درج کرلے گئے۔
صدر پولیس کی منشیات و اسلحہ کی روک تھام کے حوالے سے کاروائی مشکوک شخص سے 05 کلو گرام چرس برآمد،دوسری کارروائی میں ایک پسٹل،بندوق بارہ بور اور کارتوس برآمد،ملزمان گرفتار مقدمہ درج