• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فلسطین کے حامی مظاہرین کا برطانوی ڈرون کمپنی بند کرنے کا مطالبہ

May 21, 2021

لندن(نمائندہ خصوصی) لیسٹرمیں اسرائیلی مظالم کے خلاف ہونے والے ا حتجاج کے دوران فلسطین کے حامی مظاہرین نے ڈرون تیار کرنے والی برطانوی فیکٹری بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر لیسٹر میں اسرائیلی بربریت کیخلاف مظاہرہ کرنے والے مظاہرین دوسرے روز بھی ڈرون تیار کرنے والی فیکٹری کی چھت پر چڑھ گئے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ کمپنی اسرائیلی کمپنی کی شاخ ہے اور یہاں وہ ڈرون تیار ہوتے ہیں جن سے غزہ پر بمباری کی جاتی ہے۔

مظاہرین نے فیکٹری کے دروازوں پر زنجیریں ڈال کر پروڈکشن روک دی ہے۔ مظاہرین کمپنی کو بند کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ پولیس ان سے مذاکرات کررہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی مظاہرین نے ڈرون فیکٹری کی چھت پر چڑھ کر احتجاج کیا تھا اور فیکٹری کی چھت پر فلسطینی پرچم آویزاں کردیا تھا۔