اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے موبائل فونز پرعائد کسٹمز ڈیوٹی کے حوالے سے خبروں پر وضاحت جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری وضاحت کے مطابق غیر ملکی مسافر اپنے پاسپورٹ پر پانچ موبائل فونز رجسٹرڈ کر سکتے ہیں۔500امریکی ڈالر سے زائد مالیت کے فون پر عائد کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکسز ادائیگی کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے ذریعے رجسٹریشن میں فرق تقریباً 9000 روپے ہے۔
ایف کے آر کے مطابق اس فرق کو ختم کرنے اور پاسپورٹ کے ذریعے رجسٹریشن کے تحت صرف ایک فون کی اجازت کے لئے وی بوک موڈیول میں تبدیلی کی جارہی تھی۔
ایف بی آر کا کہناہے کہ اس پراسیس کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے ودہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ سسٹم سے خارج ہو گئی جس کی وجہ سے پاسپورٹ پر فون رجسٹریشن پر 36720 روپے کسٹمز ڈیوٹی چارج ہونے لگی۔
ایف بی آرکی موبائل فونز پرعائد کسٹمز ڈیوٹی کے حوالے سے خبروں پر وضاحت
