• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چاند رات پر ٹیلر دوست کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

May 22, 2021

عمران خیبر پختونخواں سے
پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقے سربند اچینی بالا میں چاند رات پر اپنے جگری دوست کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے ایک ساتھی کو اس سے قبل ہی گرفتار کر لیا گیا تھا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے دوست بشیر احمد کو زبانی تکرار پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لی گئی ہے، مقتول ٹیلر ماسٹر تھا جس کو چاند رات پر قتل کیا گیا تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

تفصیلات کے مطابق مدعی میاں شیر ولد شمشیر سکنہ اچینی بالا نے تھانہ سربند پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے بیٹے بشیر احمد کو اس کے دوستوں عثمان اور کامران نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی

ایس ایچ او تھانہ سربند امتیاز عالم نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کامران کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موقع سے ہی گرفتار کر لیا تھا جبکہ دوسرا ملزم عثمان عرف مینے واردات کے بعد گھر بار چھوڑ کر فرار ہوا تھا جس کو گزشتہ روز ایس ایچ او سربند امتیاز عالم نے خفیہ اطلاع ملنے پر اچینی بالا سے گرفتار کر لیا ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران جگری دوست مقتول بشیر احمد کو زبانی تکرار پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس سے دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع کی جاری ہے