اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر 2 بیوہ بہنوں کی شکایت کی نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوراولپنڈی کیخلاف انکوائری کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ایم ڈلیوری یونٹ کی جانب سے چیف سیکرٹری کو 31مئی تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جس کا مراسلہ بھی جاری کردیاگیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے ریونیوافسران کی کارکردگی کاجائزہ لیاجائے،اعلیٰ افسران ماتحت افسران کی کارکردگی کاجائزہ لیں اورکارکردگی رپورٹ جلد وزیراعظم آفس بھیجی جائے۔