• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سی ٹی ڈی کا راجن پور میں انٹیلی جنس آپریشن ،کالعدم تنظیم کامبینہ دہشت گردگرفتار

May 24, 2021

راجن پور(نمائندہ خصوصی) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی ) نے انٹیلی جنس آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشتگر دگرفتار کرلیا۔ دہشتگر د کی شناخت ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی 92کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارمبینہ دہشت گرد واپڈا ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن کو نشانہ بنانے کا پلان بنا رہا تھا۔مبینہ دہشت گرد سے 5 کلو گرام بارودی مواد اور سیفٹی فیوز برآمد کئے گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی حکا م کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کو مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔