اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کے مشیر عثمان ڈار نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان آج نوجوانوں سے اہم خطاب کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق عثمان ڈار کا اپنے ٹویٹ میں کہناتھا کہ عمران خان کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے متعلق اہم گائیڈ لائنز دیں گے! کامیاب جوان بزنس لون اور اسکل اسکالرشپ کے تحت نوجوانوں کیلئے رقم کی تقسیم سے متعلق حکومتی پالیسی سے آگاہ کیا جائیگا!۔
وزیراعظم عمران خان آج نوجوانوں سے خطاب کریں گے
