• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکی وزیر دفاع اور پاکستانی آرمی چیف میں ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی مفادات پر گفتگو، پینٹاگون

May 25, 2021

پینٹاگون (نمائندہ خصوصی) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں مشترکہ علاقائی مفادات اور مقاصد پر گفتگو کی گئی۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ترجمان پینٹاگون جان کربی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے افغان امن مذاکرات کیلئے پاکستان کی حمایت کو سراہا اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔