• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جنوبی کوریا میں سخت گرمی کے ساتھ ساتھ تیز بارشوں کی پیش گوئی

May 25, 2021

سیول (نمائندہ خصوصی) جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات (کے ایم اے) نے اس سال موسم گرما میں کوریا میں معمول سے زیادہ گرمی اور تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم دباو¿ اور ماحول کے عدم استحکام کی وجہ سے کوریا کے کچھ علاقوں میں بارش کی مقدار میں بہت زیادہ اضافہ نوٹ کیا جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ آب و ہوا کی تبدیلی اس سال جنوبی کوریا میں غیر متوقع اور غیرمعمولی موسم کا باعث بن سکتی ہے۔ بالخصوص منگولیا اور مشرقی سائبیریا کے آس پاس ہوا کے دباو یا رکاوٹ کی صورت میں سرد ہوائیں جنوب میں کوریا کی طرف رخ کرسکتی ہیں جس کی وجہ سے موسم کی پیش گوئی میں بہت زیادہ فرق دیکھا جا سکتا ہے۔ کوریا کے محکمہ موسمیات نے عوام سے ہفتہ وار اور ماہانہ پیش گوئی پر پوری توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔