خانیوال(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن خانیوال کے درجنوں سکول سربراہان کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر دوران احتجاج ضلعی رہنما پٹھان عبدالقیوم آفریدی نے کہا کہ ضلع خانیوال میں کرونا وائرس کی صورتحال دیگر اضلاع سے کم ھے،ایس او پیز کے تحت جہاں دیگر ادارے کھول دیئے گئے ہیں وہاں پرائیویٹ سکولوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے،گزشتہ ایک سال سے بچوں کا تعلیمی لحاظ سے اور ٹیچرز کا معاشی طور پر بہت نقصان ھو چکا ھے،سکولوں میں بچوں کو کرونا وائرس سے بہتر احتیاطی تدابیر پر عمل کرایا جا سکتا ھے،سکول کھول کر بچوں کیلئے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا بھی سلسلہ جاری کیا جاے،انہوں نے کہا کہ دیگر اضلاع کی طرح خانیوال کے بھی سکول کھولنے کی اجازت دی جائے،فوری سکولوں کو کھولنے کی اجازت نہ دی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا اس سلسلے میں میٹنگ آیندہ ہفتے بلائی گئی ہے۔اس موقع پر رانا محمد خان،میاں محمد نیاز،عاشق مجید ڈوگر،شیخ عرفان،سمیت درجنوں سکول سربراہان موجود تھے۔۔