• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تاجر انصاف کے وفد کی آئی جی پولیس سے بھائی کی وفات پر تعزیت

May 25, 2021

عمران خان خیبر پختونخواں سے
تاجر انصاف کے وفد کی آئی جی پولیس سے بھائی کی وفات پر تعزیت
پشاور صدر تاجر انصاف شاہد خان کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کے بھائی کی ناگہانی وفات پر ان سے تعزیت کی۔ اس موقع پر تاجر رہنماء میں سید بادشاہ‘ ملک جاوید ایڈووکیٹ‘ زاہد اللہ شاہ‘ ولی محمد اور شاہ پور سلام بھی موجود تھے۔ تاجروں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی سے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کے ساتھ شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین پر صبر جمیل عطاء فرمائے اور مزید غموں اور حادثات سے بچائے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے تاجروں کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔