عمران خان خیبر پختونخواں سے
پشاور کپیٹل سٹی پولیس پشاور اسلحہ کی سر عام نمائش کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاون میں مزید دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق شہر کے دور افتادہ علاقہ مریم زئی سے ہے جو سرعام اسلحہ نمائش کر رہے تھے جن کو تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے دھر لیا جن کے قبضہ سے دو عدد ایم فور بندوق بھی برآمد کر لئے گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں پبلک مقامات پر سرعام اسلحہ نمائش کے خلاف کریک ڈاون کے دوران اب تک درجنوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،
کریک ڈاون کے دوران ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ واجد خان نے اطلاع ملنے پر مزید دو ملزمان محمد زبیر ولد شہزاد اور حبیب الرحمن ولد میر رحمان کو گرفتار کر لیا ہے، دونوں ملزمان کا تعلق شہر کے دور افتادہ علاقہ مریم زئی سے ہے جن کے قبضہ سے دو عدد ایم فور بندوق برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے