• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلع مہمند۔سابقہ خاصہ دار فورس کے بند تنخواہوں اور مقامی انتظامیہ کا قومی مشران کے مسائل حل میں عدم دلچسپی کے خلاف جرگہ

May 27, 2021

عمران خان خیبر پختونخواں:.مہمند مختلف اقوام کے سرکردہ مشران ملک نادر منان،ملک نصرت،ملک صاحب داد،ملک فضل منان،ملک عظیم، ملک امیرنواز خان،ملک صداقت ودیگر نے مہمند پریس کلب میں سابقہ خاصہ دارفورس کی بند تنخواہوں اور مقامی انتظامیہ کا قومی مشران کے مسائل میں عدم دلچسپی کے خلاف قومی جرگہ ہوا۔باہمی مشاورت کے بعد تمام جرگہ مشران نے متفقہ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا۔کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے دوسرے اعلی حکام اور علاقے کے عوامی نمائندوں کے موجودگی میں مہمند قومی جرگہ کو خاصہ دار فورس کی ایک سال بند تنخواہیں ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔مگر ایک سال گزرنے کے باوجود بھی وزیر اعلی کے وعدے کو عملی شکل نہ دیاگیا۔اور تاحال ادائیگیاں التوا کا شکار ہیں۔جس سے علاقے میں بڑی مایوسی پھیل ہوۓ ہیں۔جبکہ مقامی انتظامیہ بھی قومی مشران کی مساٸل حل میں عدم دلچسپی لے رہے ہیں۔جرگہ مشران نے متفقہ طور پرپریس ریلیز کے ذریعے اعلامیہ جاری کیا۔کہ حکومت بند تنخواہیں فوری ادا کریں۔اور مقامی انتظامیہ قومی مشران کے مساٸل حل میں خاصی دلچسپی لیں۔بصورت دیگر آئندہ 3 جون کو پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سمیت تمام سرکاری تقریبات سے مکمل بائیکاٹ کریں گے مطالبات کی حل نہ ہونے کی صورت پریس کانفرنس میں سخت فیصلوں سمیت کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔