• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اہم یورپی ملک کھل کر اسرائیل کی مخالفت میں سامنے آگیا

May 27, 2021

ڈبلن(نمائندہ خصوصی) آئر لینڈ کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کیخلاف قرار دار کو منظور کرلیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پہلی بار کسی یورپی ملک نے فلسطین پر اسرائیل کے جبری الحاق کو تسلیم کیا ہے۔ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت بھی کی ہے۔یہ قرا ردار اس حوالے سے بھی تاریخی ہے کہ پہلی دفعہ کسی یورپی ملک نے اسرائیل کے لیے قبضے کے الفاظ استعمال کیے ہیں۔آئرلینڈ میں کئی اراکین پارلیمنٹ نے فلسطین کے جھنڈے کا ماسک پہن کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔