کراچی (نمائندہ خصوصی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر مہنگا ہو گیاہے لیکن سٹاک مارکیٹ میں آ ج کاروبار کے دوران تیزی دیکھنے میں آر ہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 26 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 154.63 روپے پر پہنچ گیاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 46 ہزار 300 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی اور انڈیکس اس وقت 498 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 46 ہزار 799 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے؟ جانئے
