ننکانہ صاحب(نمائندہ جنگ)گورنمنٹ آف پنجاب منسٹری آف ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹی افئیر ضلع ننکانہ صاحب کی ہیومن رائٹس لیگل ایڈ کمیٹی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کینال ویو ہاﺅسنگ سوسائٹی لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب سینیٹر اعجاز چوہدری نے کی جبکہ اجلاس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ہیومن رائٹس پنجاب اعجاز عالم تھے اس موقعہ پر ضلع ننکانہ صاحب میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے لیگل ایڈ کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے مطابق رانا جاوید اقبال ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ کنوینر رائے محمد اقبال کھرل ایڈووکیٹ ڈپٹی ڈسٹرکٹ کنوئنیرضلع ننکانہ صاحب جبکہ ممبران میں چوہدری شاہین اقبال غیور ایڈووکیٹ، ندیم اشرف چوہدری ایڈووکیٹ، میاں صدی عباس ایڈووکیٹ، میاں محمد جاوید ایڈووکیٹ اور محمد عمر فاروق مدنی ایڈووکیٹ شامل ہیں ، مذکورہ کمیٹی ضلع ننکانہ صاحب میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ناصر علی نیوز ٹائم ننکانہ صاحب