عمران خان خیبر پختونخواں سے
ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں سی سی پی او عباس احسن کی سربراہی میں میٹنگ.
مٹینگ میں ایس ایس پی آپریشنز سمیت تمام ڈویژن کے ایس پیز، ڈی ایس پیز، تفتیشی افسران اور محرران موجود تھے،
دیگر جرائم کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کو ختم کرنا ہے۔ شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے سمیت اسٹریٹ کرائم، منشیات، ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے نئی حکمت عملی ترتیب دی جائے،
کسی بھی اسلحہ کا لائسنس مالک کے نام ہونا لازمی ہے، اض پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈ پولیس سے ملی جلی وردی نہیں پہن سکتا۔
کوئی بھی شخص پرائیوٹ گن مین نہیں رکھ سکتا، پولیس کا سفید کپڑوں میں اسلحہ رکھنے کی ممانت سمیت پرائیوٹ گاڑیوں میں سرچ لائٹ اور سائرن استعمال ممنوع ہے۔
تھانہ آنے والے سائلین کی داد رسی کو ترجیحی بنیادوں پر ممکن بناتے ہوئے بروقت ایف آئی آر کے اندراج کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
ایس ایچ اوز عوامی فلاح کے لئے وضع کردہ پالیسی اور احکامات پر عمل کرتے ہوئے تھانوں میں موجودگی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
سی سی پی او عباس احسن