• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ ریگی ماڈل ٹاون کی حدود میں گھروں سے فریزر، مائیکرو ویو اوون اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

May 27, 2021

پشاور(عمران خان) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ ریگی ماڈل ٹاون کی حدود میں گھروں سے فریزر، مائیکرو ویو اوون اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے ڈیپ فریزر، مائیکرو ویو اون اور دیگر مسروقہ اشیاء برآمد کر لئے گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق مدعی خالق شاہ نے تھانہ ریگی ماڈل ٹاون پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے مکان سے نامعلوم نے ڈیپ فریزر، مائیکرو ویو اون اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا ہے جس پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی

ایس ایچ او تھانہ ریگی ماڈل ٹاون منظور خان نے دوران تفتیش متعدد جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران واردات میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر عبداللہ ولد محمد نبی سکنہ ریگی کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس سے ڈیپ فریزر، مائیکرو ویو اون اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے