عمران خان خیبر پختونخواں :.
تفصیلات کے مطابق کفایت ولد عبدالجبار سکنہ مصری خیل نے تھانہ نستہ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا جوکہ مچھلیوں کا جال لے کر شکار کے لئے گیا تھا کافی دیرگھر واپس نہ آنے پرتلاش و بتہ براری شروع کی اس دوران معلوم ہوا کہ ملزم واصف ولد احمد حق سکنہ نستہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اغواء کرکے کسی نامعلوم مقام لے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچارسدہ زیب اللہ خان نے مذکورہ واقعہ میں ملوث ملزمان اور جوان العمر نوجوان کو بحفاظت بازیاب کرنے لئے ڈی ایس پی سرڈھیری صابر گل خان، ایس ایچ او تھانہ نستہ زرداد خان اور دیگر پولیس افسران مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی اور اصل حقائق کا کھوج جلد سے جلد لگانے کا ٹاسک سونپا۔ٹیم نے تفتیش کا باقاعدہ آغازکرتے ہوئے جدید خطوط پر استوار طریقہ ہائے تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقے میں انٹیلی جنس نیٹ ورک کو فعال بنا کر مخبروں کو بھی الرٹ کر دیا۔اس دوران چھاپہ مار ٹیم نے کامیاب کاروائی کے دوران مغوی کونستہ کی حدود ٹاپو سے بحفاظت بازیاب کر لیا جبکہ ملزم جنگلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو چکا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپہ مارٹیم کی کارائیاں جاری ہے۔
نستہ کی حدود میں نوجوان کی اغوائیگی کا معمہ حل۔مغوی بحفاظت بازیاب
