اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے،ہم آئی ٹی کے میدان میں بہت آگے جاسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ کامیاب نوجوا ن پروگرام نوجوانوں کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر شروع کیا گیا، پروگرا م کے آغاز سے قبل عثمان ڈار نے نوجوانوں سے تجاویز لیں۔کامیاب نوجوان پروگرام نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑے ہونے کی تربیت دیتا ہے اور قرضے بھی دیتا ہے۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے نواجوان ٹیکنالوجی کے میدان میں کردار ادا کرکے پاکستان کو بہت آگے لے جاسکتے ہیں، نوجوان جب ہنر سیکھتے ہیں تو روزگارکے مو اقع پیداہوتے ہیں۔پاکستانی نوجوان بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت ان نوجوانوں سے تعاون کرے گی جو کاروبار اور ملکی ترقی کے لئے آئیڈیاز لائیں گے،جب بڑے مقصدکیلئے جدوجہد کی جائے توکامیابی ضرور ملتی ہے، نوجوانوں کوروزگارملے گاتو ملک ترقی کرے گا۔