• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سیز فائر معاہدے سے امن کی فضا پیدا ہوئی ، بھارتی آرمی چیف

May 30, 2021

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی) بھارتی آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے نے بھی پاکستان کے موقف کی تائید کردی اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین سیز فائر معاہدے سے امن کی فضا پیدا ہوئی۔ یادرہے کہ پاکستان کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ امن کی فضاء قائم ہونی چاہیے اور اس کیلئے بھارت کو اقدامات کرنا ہوں گے ، تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں جنرل ایم ایم نروانے کا کہنا تھا کہ سیز فائر معاہدہ پاک بھارت تعلقات کے قیام میں پہلا قدم ہے ،بھارت سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے گا۔
جنرل ایم ایم نروانے نے کہا کہ سیز فائر معاہدے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں فروغ اور خطے میں استحکام آئے گا۔