(نویداقبال چوہدری) اضلاع کی درجہ بندی میں ضلع بہاولپور کی پوزیشن مستحکم بنانے میں سب اداروں کو اجتماعی کاوشیں کرنا ہوں گی۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں حکومت پنجاب کے پروگرام خدمت آپ کی دہلیز پر کے حوالے سے منعقدہ ضلعی محکموں کے سربراہان کے بریفنگ اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔اس موقع پر سی ای او بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد نعیم اختر،سی ای او ہیلتھ،سی ای او ایجوکیشن و دیگر محکموں کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک تھے۔ قبل ازیں سی ای او بی ڈبلیو ایم سی نے اجلاس کو خدمت آپ کی دیلیز پر ایپ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام تین ہفتوں پر محیط ہے جس میں پہلا ہفتہ صفائی،دوسرا ہفتہ نکاسی آب اور تیسرا ہفتہ سرکاری عمارتوں کی تزین و آرائش کے طور پر منایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بہاولپور کا دیگر 9 اضلاع سے مقابلہ ہے جن میں سے عمدہ کارکردگی کی بنا پر پہلے،دوسرے اور تیسرے نمبر کے اضلاع کی درجہ بندی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہفتہ صفائی کے دوران کمپنی کو تمام محکمہ جات سے بھرپور تعاون درکار ہے۔تمام محکمہ جات کارکردگی ایپ کے ذریعے اپنے دفاتر،سکولوں،ہسپتالوں میں صفائی سے قبل اور بعد کی زیادہ سے زیادہ تصاویر اپ لوڈ کریں تاکہ بہاولپور ضلع کی پوزیشن مستحکم ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے تمام ضلعی محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کیں کہ ہفتہ صفائی کے دوران اپنے محکموں کی حدود میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں اور تمام ایکٹیوٹیز خدمت آپ کی دہلیز ایپ پر اپ لوڈ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام محکمہ جات اگلے دو ہفتوں کا پلان بھی تیار کریں۔
کیمرہ ٹیم کے ساتھ
نویداقبال چوہدری
نیوز ٹائم
بہاولپور