• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی اومحمد فیصل کامران کی اتوار کو بھی پولیسنگ جاری،مختلف تھانہ جات،مسیحی چرچز کی سیکورٹی اورپٹرولنگ کرنے والی گاڑیوں کی پوزیشن لے کر انہیں فزیکلی کاونٹر چیک کیا

May 30, 2021

نویداقبال چوہدری:.
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے اتوار کو ضلع کے مختلف تھانہ جات کی پٹرولنگ گاڑیوں کو چیک کرتے ہوئے کیا،ڈی پی اومحمد فیصل کامران نے گھرسے نکلتے وقت وائرلیس پر پٹرولنگ پولیس کی گاڑیوں کی پوزیشنیں چیک کیں پھر انہیں خود فزیکلی کاونٹر چیک کیا،سنیپ چیکنگ کی بتائی گئی پوزیشن پر پولیس افسران اور اہلکاروں کے موجود نہ ہونے پر ڈی پی او برہم ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح محکمہ انسانی تقاضوں کو مدنظر رکھ رہاہے تو پھر ڈسپلن فورس میں زبانی بتائی گئی متضاد دوہری باتیں محکمانہ احتساب کا ہی تقاضا کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ پولیس پٹرولنگ کا24/7ہونا لازمی ہے سرکل آفیسر مجھے روزانہ کی بنیاد پر اسکی پلاننگ سے آگاہ کریں گے جسے میں خود فزیکل کاونٹر چیک کروں گا،ڈی پی او نے کہا کہ اگر پولیس پٹرولنگ مسلسل رہے تو قانون شکن کسی بھی صورت سڑکوں پر کم از کم نہیں آ سکتے۔انہوں نے ضلع کے مختلف تھانوں کا سرپرائز وزٹ کیا،جس کے دوران انہوں نے تھانہ کے ریکارڈ،صفائی ستھرائی کو چیک کرنے کے علاوہ حوالات کا معائنہ کیا،ڈی پی اونے کہاکہ تھانے قانون کا گھرہوتے ہیں،جہاں سے محکمہ کے معاشرتی سافٹ امیج کی شروعات ہوتی ہیں،تھانوں میں کسی قسم کا تشدد،غیرقانونی حراست اور لاقانونیت نا قابل برداشت ہے،ڈی پی او نے اتوارکے روزمسیحی برادری کے چرچز کی سیکورٹی چیک کی انہوں نے کہا قانون میں اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکورٹی کے مکمل ایس اوپیز موجودہیں اور نیشنل ایکشن پلان کی ایک ایک شق پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جا رہاہے۔