• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عرب خاتون نے حاملہ ہونے پر طلاق کی دھمکی ملنے پر خلع کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

May 31, 2021

ابو ظہبی (نمائندہ خصوصی) شوہر کی جانب سے حاملہ ہونے کی صورت میں طلاق کی دھمکی ملنے پر ابو ظہبی کی خاتون نے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ ان کی شادی تین سال قبل ہوئی لیکن اس کا شوہر ہر مرتبہ اولاد کی خواہش ٹال دیتا اور دھمکی دیتا کہ اگر میں حاملہ ہوئی تو وہ مجھے طلاق دے دے گا۔ خاتون نے کہا کہ اس کے شوہر کو اولاد کے حصول کے لئے کوئی جسمانی یا قانونی مسئلہ نہیں بلکہ وہ اولاد کی ذمہ داری اٹھانے سے کتراتا ہے اور مجھے شادی سے بعد تک اس بات کا علم نہیں تھا۔

خاتون نے کہا کہ انہوں نے جب بھی اولاد کی خواہش کی تو اس کے شوہر نے اس پر تشدد کیا اور طلاق کی دھمکی دی، جب میں نے طلاق دینے کیلئے کہا تو اس نے انکار کر دیا اور مجھے میرے والدین کے گھر بھیج دیا۔

قانونی ماہرین نے معاملے پر کہا کہ بغیر کسی مجبوری کے خاتون کو بچہ پیدا کرنےسے نہیں روکا جا سکتا کیوں کہ بیوی کیلئے حاملہ ہونا یا ماں بننا اس کا جائز حق ہے ۔ ایسی صورت میں خاتون خلع کا حق رکھتی ہے ۔