ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال نے پولیس لائن میں موٹرسائیکل وایل ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس کے امیدواروں سے روڈسائن اورعملی ڈرائیونگ امتحان لیا۔اس موقع پر موٹروہیکل ایگزامینئرحافظ سلیمان،انچارج ڈرائیونگ لائسنس محسن خان لودھی اوردیگرمتعلقہ افسربھی موجودتھے انہوں نے کامیاب ہونیوالے امیدواروں کومبارک باددیتے ہوئے کہاکہ سٹی ٹریفک پولیس ساہیوال اچھے اورتربیت یافتہ ڈرائیورفراہم کرنے کیلئے میرٹ پر ڈرائیونگ لائسنس جاری کررہی ہے۔ٹیسٹ پاس کئے بغیرکسی کوبھی ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کیاجاتا،لائسنس کاحصول عملی امتحان میں 100فیصدکامیابی کے بغیرناممکن ہے،شہریوں کو میرٹ پر ڈرائیونگ لائسنس ایشوکیے جاتے ہیں،انہوں نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ دوران ڈرائیونگ صبروتحمل کا مظاہرہ کریں،لین اورلائن کی پابندی یقینی بنائیں،عقب نماآئینوں اورانڈیکٹرزکااستعمال ضرورکریں،اس وقت دنیا سمیت پاکستان بھی کروناکاشکارہے اس لئے دوران ڈرائیونگ کروناوائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاط برتیں،فیس ماسک،ہیڈسینٹائزرکااستعمال یقینی بناتے ہوئے ایس اوپیز پرعملدرآمد کریں۔