• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کلاچی پولیس کا فوری ایکشن، سوشل میڈیا پر بذریعہ ویڈیو کلپ اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرنے والا ملزم فوری طور پر گرفتار,پسٹل 32 بور بلا نمبر معہ کارتوس برآمد

Jun 1, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان( اسدعباس )ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت کے جاری کردہ احکام کی روشنی میں ایس ایچ او کلاچی اورنگزیب خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرنے والا کلاچی کا رہائشی ملزم محمد ولید ولد منظور احمد قوم سلطان خیل سکنہ کلاچی کو فوری طور پر گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا، گرفتار ملزم نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پسٹل 32 بور سے فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو کلپ اپ لوڈ کیا تھا۔جس کو فورا ٹریس کیا گیا،اور گرفتاری عمل میں لانے کے بعد ملزم سے پسٹل 32 بور بلا نمبر معہ کارتوس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ضلعی پولیس سربراہ نے تمام سرکل ایس ڈی پی اورز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کڑی نظر رکھی جائے اور اس طرح کا غیر قانونی فعل کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز فوری ایکشن لیا جائے