ویانا(نمائندہ خصوصی) آسٹریا نے ویکسینیشن مہم کے حوالے سے ایک اور حدف طے کر لیا ،آسٹرین محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اب تک لوگوں کو ویکسین کے ٹیکے لگانے کا مقررہ ہدف حاصل کرلیا ہے اور پچاس لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔اعد اد و شمار کے مطابق ابھی تک 35لاکھ 91ہزار 408لو گوں نے ویکسین کی ایک ڈوز لے لی ہے جس کا مطلب کل آبادی کے 40.3فیصد لوگوں نے ویکسین لے لی ہے ۔ابھی تک 16.7فیصد لوگوں کو ویکسین کی مکمل ڈوز مل چکی ہے ۔
اب تک 85 سال سے زیادہ عمر کے 72.4 فیصد لوگوں کو پہلا اور 63 سال سے اوپر عمر والے 5 فیصد لوگوں کودوسرا ٹیکہ بھی لگادیا گیا ہے۔ 75 سے 84 سال کی عمر کے افراد کو پہلے 79.3 فیصد اور 65 سے 74 سال کی عمر میں 76.1 فیصدلوگوں کو ٹیکے لگ چکے ہیں۔
اب تک 55 سال سے64 سال کی عمر کے 63.7 فیصد افرادکو کم از کم پہلا ٹیکہ لگ چکا ہے ۔ 45 سال سے 54 سال عمر کے 46.2 فیصد لوگوں کو ٹیکے لگ چکے ہیں ۔ بہرحال 35 سے 44 سال کی عمر تک کی پہلی ویکسین 33.9 فیصد ہے جن میں سے کم از کم ایک تہائی کو پہلا ٹیکہ لگ چکا ہے۔