لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل یقین ہے،تنقید کرنے والے عناصر ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں،جو کبھی نہیں رکے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرا علیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی منفی سیاست بری طرح ناکام رہی ہے اوراپوزیشن کے پاو¿ں اکھڑ چکے ہیں،انتشار کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔
ا ن کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹھکرائے ہوئے عناصر ہر موقع پر ناکام رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ اورلیٹروں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔