• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس کوشکست دینے میں کامیاب

Jun 2, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس کوشکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔ تازہ ترین دو ٹیسٹ منفی آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے میں پوری طرح صحت یاب ہوگیا ہوں، میرے تازہ ترین دو ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ آج کام پر واپس جا رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ جلد صحت یابی کی وجہ ویکسی نیشن ہے جوواضح طور پر کام کرتی ہے اور بیماری کے خلاف بہترین دفاع ہے۔