• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

افریقی ملک میں شدت پسند گروہ کا حملہ ، 55 افراد ہلاک

Jun 2, 2021

کنشاسا (نمائندہ خصوصی) افریقی ملک کانگو کے مشرقی علاقے میں دو حملوں کے نتیجے میں کم از کم 55 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایک ہی رات میں ہونے والے یہ حملے گزشتہ چار برس کی سب سے پرتشدد ترین کارروائی ہے۔
روئٹرز کے مطابق مقامی حکام نے الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز نامی شدت پسند گروپ پر ٹچابی گاؤں اور بے گھر افراد کے بوگا کے قریب واقع کیمپ پر حملوں کا الزام عائد کیا ہے۔ رات کے وقت کیے جانے والے حملوں میں گھروں کو آگ لگادی گئی اور لوگوں کو اغوا بھی کیا گیا۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں اب بھی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ خوف کی وجہ سے متعدد افراد زخمی حالت میں جھاڑیوں میں چھپے ہوئے ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔